0
Tuesday 20 Apr 2021 14:40

بھارت میں کورونا وائرس کے 2.59 لاکھ سے زیادہ نئے کیسز ظاہر

بھارت میں کورونا وائرس کے 2.59 لاکھ سے زیادہ نئے کیسز ظاہر
اسلام ٹائمز۔ بھارت میں جان لیوا اور موذی کورونا وائرس (کووڈ۔19) کا قہر بڑھتا ہی جارہا ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں اس وائرس سے متاثر ہونے کے مزید 2.59 لاکھ سے زیادہ نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس وباء سے مزید 1761 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاﺅ سے عوام و خواص میں تشویش پائی جا رہی ہے۔ مرکزی وزارت صحت کی جانب سے منگل کی صبح جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 259170 نئے کیسز کی رپورٹ کے ساتھ متاثرین کی تعداد بڑھ کر ایک کروڑ 53 لاکھ 21 ہزار 89 ہوگئی ہے۔ تاہم متاثرہ افراد کی تعداد کل کے مقابلہ میں آج کم ہے۔ اس دوران ریکارڈ 154761 مریض صحتیاب ہوئے جس سے شفایاب مریضوں کی تعداد 13108582 ہوچکی ہے۔ ملک میں کورونا کے ایکٹیو کیسز تیزی سے بڑھ رہے ہیں اور 20 لاکھ سے تجاوز کرکے 2031977 ہوچکے ہیں۔ اسی عرصے میں مزید 1761 مریضوں کی موت کے ساتھ ملک میں جان لیوا وبا سے مرنے والوں کی تعداد 180530 ہوگئی ہے۔ بھارت میں مجموعی طور پر اب تک 127129113 افراد کو کورونا ویکیسن دیئے جا چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 928255
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش