0
Tuesday 20 Apr 2021 14:40

کورونا بحران، وادی کشمیر کے تمام 20 اضلاع میں نائٹ کرفیو کا نفاذ

کورونا بحران، وادی کشمیر کے تمام 20 اضلاع میں نائٹ کرفیو کا نفاذ
اسلام ٹائمز۔ کورونا وائرس کے بڑھتے کیسوں کے پیش نظر حکومت نے مقبوضہ کشمیر کے تمام بیس اضلاع میں شبانہ کرفیو کا نفاذ عمل میں لانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ اس بات کا اعلان منگل کو وادی کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ٹویٹ کرتے ہوئے کیا۔ قابل ذکر ہے کہ 9 اپریل کو نائٹ کرفیو کا نفاذ سرینگر، بارہمولہ، بڈگام، اننت ناگ، کپوارہ، جموں، ادھمپور اور کٹھوعہ اضلاع کی میونسپل حدود میں عمل میں لاتے ہوئے بتایا گیا تھا کہ اس کا نفاذ رات دس بجے سے صبح چھ بجے تک رہے گا۔ آج لیفٹیننٹ گورنر نے اسی طرح کے شبانہ کرفیو کے نفاذ کا اعلان پورے جموں کشمیر کیلئے کیا اور کہا کہ تمام بیس اضلاع میں ان پابندیوں کا اطلاق رات دس بجے سے صبح چھ بجے تک ہوگا۔

اس کے علاوہ حکومت نے یہ بھی فیصلہ کیا کہ پبلک ٹرانسپورٹ (میٹاڈار، منی بس، وغیرہ) کو صرف پچاس فیصد سواریاں اٹھانے کی ہی اجازت ہوگی۔ اس سلسلے میں ضلع سطح کے پولیس افسران کو مطلع کیا گیا ہے کہ وہ اس حکم پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔ بازاروں میں بھی ایک کے بعد دوسرے دن پچاس فیصد دکانیں ہی کھولنے کی اجازت ہوگی تاہم اس فیصلے کا اطلاق میونسپل حدود میں آنے والے دکانوں پر ہی ہوگا۔
اس ضمن میں ضلع مجسٹریٹوں کو میکانزم تیار کرکے اس پر عملدر آمد کرانے کے لئے کہا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 928257
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش