QR CodeQR Code

بی جے پی کے لیڈروں نے حکومتی زمیںوں اور بنگلوں پر قبضہ کیا ہے، ہرش دیو سنگھ

20 Apr 2021 14:42

نیشنل پینتھرس پارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ بی جے پی کے لیڈر اور کارکن جس طریقے سے سرکاری خزانے کو لوٹ رہے ہیں وہ باعث تشویش ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر نیشنل پینتھرس پارٹی کے چیئرمین ہرش دیو سنگھ نے بی جے پی لیڈروں پر رشوت خوروں کی حمایت کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر میں کرپشن نے تمام حدوں کو پار کیا ہے لیکن کوئی سننے والا ہی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے لیڈروں نے حکومتی زمینوں اور بنگلوں پر قبضہ کیا ہے لیکن ان سے کوئی پوچھنے والا ہی نہیں ہے۔ انہوں نے ان باتوں کا اظہار منگل کے روز جموں میں میڈیا کے ساتھ بات چیت میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں کریشن نے تمام حدوں کو پار کیا ہے لیکن کوئی سننے والا اور پوچھنے والا ہی نہیں ہے، مختلف محکموں کے پیسے کو لوٹا جا رہا ہے۔

ہرش دیو سنگھ کا کہنا تھا کہ نشاندہی کرنے کے باوجود بھی رشوت خوروں کے خلاف کارروائی نہیں کی جا رہی ہے۔ نیشنل پینتھرس پارٹی کے چیئرمین ہرش دیو سنگھ نے کہا کہ بی جے پی کے لیڈر اور کارکن جس طریقے سے سرکاری خزانے کو لوٹ رہے ہیں وہ باعث تشویش ہے۔
انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے لیڈروں نے حکومتی زمینوں اور بنگلوں پر بھی قبضہ کیا ہے اور ان کی حفاظت کے لئے جو پی ایس اوز تعینات کئے گئے ہیں ان سے گھریلو کام کرایا جا رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 928261

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/928261/بی-جے-پی-کے-لیڈروں-نے-حکومتی-زمیںوں-اور-بنگلوں-پر-قبضہ-کیا-ہے-ہرش-دیو-سنگھ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org