QR CodeQR Code

کالعدم تحریک لبیک نے لاہور میں جاری آخری دھرنا بھی ختم کر دیا

20 Apr 2021 14:51

حکومت کیساتھ مذاکرات کی کامیابی کے بعد رہنماوں نے ملتان روڈ سے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ رہنماوں کی جانب سے کارکنوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ دھرنا ختم کر دیں لیکن کہیں جائیں نہیں، بلکہ یہیں موجود رہیں اور اپنے قائد حافظ سعد رضوی کا فقیدالمثال استقبال کریں۔


اسلام ٹائمز۔ کالعدم تحریک لبیک نے لاہور میں جاری آخری دھرنا بھی ختم کر دیا۔ کالعدم تحریک لبیک کی جانب سے اپنی جماعت کے مرکز کے باہر ملتان روڈ پر چوک یتیم خانہ کے قریب دھرنا جاری تھا۔ حکومت کیساتھ مذاکرات کی کامیابی کے بعد رہنماوں نے ملتان روڈ سے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ رہنماوں کی جانب سے کارکنوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ دھرنا ختم کر دیں لیکن کہیں جائیں نہیں، بلکہ یہیں موجود رہیں اور اپنے قائد حافظ سعد رضوی کا فقیدالمثال استقبال کریں۔ دھرنے کے سٹیج سے یہ اعلان قائم مقام امیر ڈاکٹر شفیق امینی نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کارکنوں کو گھر جانے کی اجازت خود حافط سعد رضوی دیں گے اور وہی یہاں پہنچ کر دھرنے کے باقاعدہ ختم ہونے کا اعلان کریں گے۔ ذرائع کے مطابق حافظ سعد رضوی کی رہائی کچھ ہی دیر میں کوٹ لکھپت جیل سے متوقع ہے۔ جیل ذرائع کے مطابق دفتری کارروائی جاری ہے جس کے بعد سعد رضوی کو رہا کر دیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 928268

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/928268/کالعدم-تحریک-لبیک-نے-لاہور-میں-جاری-ا-خری-دھرنا-بھی-ختم-کر-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org