QR CodeQR Code

یو اے ای نے پاکستان پر واجب الادا 2 ارب ڈالر کی وصولی موخر کردی

20 Apr 2021 22:28

ترجمان نے متحدہ عرب امارات کے تعاون پر شکریہ ادا کرتے ہوئے 2 ارب ڈالر کی ادائیگی کے ملتوی ہونے کو خوش آئند قرار دیا۔ معاہدے کے تحت پاکستان کو یہ رقم 19 اپریل 2021ء کو ادا کرنا تھی۔


اسلام ٹائمز۔ متحدہ عرب امارات نے پاکستان پر واجب الادا 2 ارب ڈالر کی وصولی موخر کردی ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق پاکستان کو متحدہ عرب امارات کی جانب سے واجب الادا رقم کی ادائیگی کے حوالے سے مہلت مل گئی۔ ترجمان نے متحدہ عرب امارات کے تعاون پر شکریہ ادا کرتے ہوئے 2 ارب ڈالر کی ادائیگی کے ملتوی ہونے کو خوش آئند قرار دیا۔ معاہدے کے تحت پاکستان کو یہ رقم 19 اپریل 2021ء کو ادا کرنا تھی۔


خبر کا کوڈ: 928322

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/928322/یو-اے-نے-پاکستان-پر-واجب-الادا-2-ارب-ڈالر-کی-وصولی-موخر-کردی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org