0
Wednesday 21 Apr 2021 09:32

کالعدم تحریک لبیک سے پابندی ہٹانے کا فیصلہ، طریقہ کار طے پا گیا

کالعدم تحریک لبیک سے پابندی ہٹانے کا فیصلہ، طریقہ کار طے پا گیا
اسلام ٹائمز۔ کالعدم تحریک لبیک پاکستان سے پابندی ہٹانے کا طریقہ کار طے کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق کالعدم ٹی ایل پی حکومت پنجاب کو پابندی کے فیصلے پر نظرثانی کی درخواست دے گی۔ یہ درخواست پنجاب حکومت اپنی مثبت سفارش کیساتھ وفاقی حکومت کی 3 رکنی کمیٹی کو بھیجوائے گی، جہاں سے سفارش وفاقی کابینہ کو جائے گی اور پابندی کا فیصلہ واپس ہو جائے گا۔ یاد رہے کہ کالعدم تحریک لبیک پاکستان سے پابندی ہٹانے کا مطالبہ میڈیا اور سیاسی جماعتوں کی جانب سے کیا جا رہا تھا۔ جماعت اسلامی سمیت دیگر سیاسی و مذہبی جماعتوں نے پابندی کی مذمت کی تھی اور مطالبہ کیا تھا کہ پابندی مسئلے کا حل نہیں بلکہ معاملات افہام و تفہیم سے مذاکرات کی میز پر حل کئے جائیں۔

کالعدم تحریک لبیک اور حکومت کے درمیان معاملات طے کرانے میں گورنر پنجاب چودھری محمد سرور اور سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے نمایاں کردار ادا کیا۔ صاحبزادہ حامد رضا نے ابتداء میں ہی ثالثی کی پیشکش کر دی تھی، لیکن حکومت کی جانب سے ان کی پیشکش کو پہلے تو نظرانداز کر دیا گیا، مگر جب معاملات بے قابو ہونے لگے تو حکومتی حلقوں سے صاحبزادہ حامد رضا سے رابطہ کیا گیا اور انہیں تصفیہ کرانے کا ٹاسک دیدیا گیا۔ حکومت کی جانب سے گرین سگنل ملنے کے بعد صاحبزادہ حامد رضا نے کوٹ لکھپت جیل لاہور میں ٹی ایل پی کے سربراہ حافظ سعد رضوی سے ایک طویل ملاقات کی، جس کے بعد معاملات طے پا گئے۔
خبر کا کوڈ : 928391
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش