QR CodeQR Code

لاہور پولیس کے زخمی اہلکاروں میں امدادی چیک تقسیم کر دیئے گئے

21 Apr 2021 09:51

سی سی پی او آفس میں زخمی اہلکاروں کو مالی امداد کے چیکس دینے کی تقریب منعقد ہوئی۔ سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے اپنے دفترمیں 103 زخمی اہلکاروں میں چیکس تقسیم کئے۔ چیک تقسیم کرنے کی تقریب میں ایس ایس پی ایڈمن لاہور وقار شعیب قریشی بھی موجود تھے۔


اسلام ٹائمز۔ پولیس افسران کی جانب سے کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے مظاہرین کی جانب سے تشدد کے باعث زخمی ہونیوالے 103 پولیس اہلکاروں میں امدادی چیک تقسیم کر دیئے گئے۔ سی سی پی او آفس میں زخمی اہلکاروں کو مالی امداد کے چیکس دینے کی تقریب منعقد ہوئی۔ سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے اپنے دفترمیں 103 زخمی اہلکاروں میں چیکس تقسیم کئے۔ چیک تقسیم کرنے کی تقریب میں ایس ایس پی ایڈمن لاہور وقار شعیب قریشی بھی موجود تھے۔
 
انسپکٹر عمران محبوب، انسپکٹر آصف عطاء، انسپکٹر توقیر انجم، سب انسپکٹر محمد زبیر، محمد نعیم، تنویر، جاوید اختر، کانسٹیبل اسرار احمد اور کانسٹیبل ادریس احمد سمیت دیگر اہلکاروں کو چیک دئیے گئے۔ سی سی پی او لاہور کا کہنا تھا کہ مشتعل ہجوم کے ہاتھوں زخمی اہلکاروں کے علاج معالجہ کا خصوصی خیال رکھا جا رہا ہے۔ ہسپتالوں میں زیر علاج اہلکاروں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ زخمی اہلکاروں کی دیکھ بھال کیلئے فوکل پرسنز بھی تعینات کئے گئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 928393

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/928393/لاہور-پولیس-کے-زخمی-اہلکاروں-میں-امدادی-چیک-تقسیم-کر-دیئے-گئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org