0
Wednesday 21 Apr 2021 10:27

وزیراعظم اور جہانگیر ترین کے ٹوٹے ہوئے رابطے بحال ہوگئے

وزیراعظم اور جہانگیر ترین کے ٹوٹے ہوئے رابطے بحال ہوگئے
اسلام ٹائمز۔  پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی راجہ ریاض نے انکشاف کیا ہے کہ وزیراعظم اور جہانگیر ترین کے ٹوٹے ہوئے رابطے بحال ہوگئے ہیں۔ میڈیا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے راجہ ریاض نے انکشاف کیا کہ اگلے چند روز میں وزیراعظم سے جہانگیر ترین کی ملاقات ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اسی سلسلے میں افطار ڈنر کو بھی مؤخر کیا گیا ہے، اگلے چند دنوں میں دیکھیں گے کہ جہانگیر ترین اور وزیراعظم کی ملاقات ہوگی، یقین ہے کہ بہت سے معاملات طے پا جائیں گے اور بہت چیزیں سیٹل ہو جائیں گی۔ راجہ ریاض کا کہنا تھا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ جہانگیر ترین کے ساتھ انصاف نہیں ہو رہا اور ہم یہ تمام چیزیں وزیراعظم کے گوش گزار کریں گے۔

پوری امید ہے جب وزیراعظم کو اصل حقائق کا پتہ چلے گا تو بہت بڑا ریلیف اس ملاقات میں ہمیں ملے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کے پاس تینوں ایف آئی آر ہیں اور کسی میں لفظ شوگر نہیں لکھا ہوا۔ واضح رہے کہ گذشتہ دنوں جہانگیر ترین کی عدالت میں پیشی کے موقع پر پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی راجہ ریاض نے کہا تھا کہ عمران خان صاحب بات کو آگے نہ بڑھائیں، اگر ہمیں انصاف نہ ملا تو اگلا لائحہ عمل دیں گے۔ اس کے علاوہ پی ٹی آئی کے جہانگیر ترین کی حمایت میں کھڑے ارکان نے وزیراعظم کو ملاقات کے لیے خط بھی بھیجا تھا۔
خبر کا کوڈ : 928399
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش