QR CodeQR Code

صدر شی جن پنگ امریکی ماحولیاتی کانفرنس سے خطاب کرینگے، چین

21 Apr 2021 10:58

چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن کی دعوت پر چینی صدر شی جن پنگ ماحولیاتی تبدیلی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ چینی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ چین کے صدر شی جن پنگ امریکا میں ہونے والی ماحولیاتی کانفرنس میں شریک ہوں گے۔ یہ بات چینی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہی گئی ہے۔ چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن کی دعوت پر چینی صدر شی جن پنگ ماحولیاتی تبدیلی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ ترجمان چینی وزارتِ خارجہ نے بتایا کہ چین کے صدر شی جن پنگ امریکا میں ہونے والی کانفرنس میں ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کر کے خطاب کریں گے۔ واضح رہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے 22 اپریل کی ورچوئل کانفرنس میں متعدد عالمی رہنمائں کو شرکت کی دعوت دی ہے جن میں چین کے صدر بھی شامل ہیں۔


خبر کا کوڈ: 928406

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/928406/صدر-شی-جن-پنگ-امریکی-ماحولیاتی-کانفرنس-سے-خطاب-کرینگے-چین

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org