0
Wednesday 21 Apr 2021 11:12

لاہور، کالعدم تحریک لبیک کے کارکن کی نماز جنازہ ادا

لاہور، کالعدم تحریک لبیک کے کارکن کی نماز جنازہ ادا
اسلام ٹائمز۔ لاہور پولیس اور کالعدم تحریک لبیک کے درمیان تصادم میں جاں بحق ہونیوالے تحریک لبیک کے کارکن سرفراز رحمانی کی نماز جنازہ یتیم خانہ چوک میں ادا کر دی گئی۔ نماز جنازہ میں تحریک کے کارکنان سمیت اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ کالعدم تحریک لبیک اور پولیس کے درمیان یتیم خانہ چوک میں تصادم کے نتیجہ میں پنڈی بھٹیاں کا چوبیس سالہ سرفراز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جناح ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ سرفراز کے جسد خاکی کو پنڈال میں لایا گیا، جہاں کارکنان کی جانب سے پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔ مرحوم کی نماز جنازہ میں اہل علاقہ اور کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر کارکنان لبیک لبیک یارسول اللہ کے نعرے لگاتے رہے۔
خبر کا کوڈ : 928409
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش