0
Wednesday 21 Apr 2021 11:33

ختم نبوت کا مسئلہ سیاسی نہیں، ہمارے ایمان کا لازمی جزو ہے، بشارت راجہ

ختم نبوت کا مسئلہ سیاسی نہیں، ہمارے ایمان کا لازمی جزو ہے، بشارت راجہ
اسلام ٹائمز۔ وزیر قانون پنجاب بشارت راجہ نے کہا ہے کہ ٹی ایل پی کیساتھ معاملات طے پانا ملک و قوم کیلئے خوش آئند ہے، جس کی بدولت چند دنوں سے ملک بھر میں پائی جانیوالی مخدوش صورتحال کا خاتمہ ہوا ہے۔ لاہور میں صحافیوں سے گفتگو میں محمد بشارت راجہ نے کہا کہ ختم نبوت پر پختہ عقیدے کے بغیر کسی مسلمان کا ایمان مکمل نہیں ہوتا اور وزیراعظم عمران خان وہ واحد سربراہ ہیں جنہوں نے توہین رسالت کا مسئلہ پہلے بھی موثر انداز میں عالمی سطح پر اجاگر کیا اور اب پھر اس مہم کو تیز کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بھی اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ عقیدہ ختم نبوت پر کوئی آنچ نہیں آنے دی جائے گی۔
 
وزیر قانون نے کہا کہ ٹی ایل پی کے ساتھ جو فیصلے ہوئے ہیں ان پر فریقین ہر ممکن عملدرآمد یقینی بنائیں گے۔ انہوں نے اپوزیشن پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے مشکل ملکی حالات میں اپوزیشن کا سیاست چمکانا ہر لحاظ سے قابل مذمت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ختم نبوت کا مسئلہ سیاسی نہیں بلکہ ہمارے دین اور ایمان کا لازمی جزو ہے۔ راجہ بشارت نے مزید کہا کہ ٹی ایل پی کے ساتھ حکومتی معاملہ فہمی نے بعض سیاستدانوں کے ملک دشمن ایجنڈے کو بری طرح ناکام بنا دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 928414
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش