QR CodeQR Code

لاہور، میٹرو بس بحال، اورنج ٹرین بحال نہ ہو سکی

21 Apr 2021 12:36

پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے ذرائع نے ‘‘اسلام ٹائمز’’ کو بتایا کہ کالعدم تحریک لبیک کے کارکنوں کی جانب سے چوک یتیم خانہ میں اورنج ٹرین کے سٹیشن اور ٹریک کو نقصان پہنچایا گیا تھا جس کی مرمت کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ کورونا کے باعث لاہور میں بند کی گئی میٹرو بس سروس اور اورنج ٹرین سروس کو بحال کرنے کا اعلان کر  دیا گیا۔ میٹرو بس سروس آج بحال ہو گئی ہے تاہم اورنج ٹرین سروس بحال نہیں ہو سکی۔ پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے ذرائع نے ‘‘اسلام ٹائمز’’ کو بتایا کہ کالعدم تحریک لبیک کے کارکنوں کی جانب سے چوک یتیم خانہ میں اورنج ٹرین کے سٹیشن اور ٹریک کو نقصان پہنچایا گیا تھا جس کی مرمت کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔
 
ذرائع کا کہنا تھا کہ چوک یتیم خانہ سٹیشن کی مرمت و بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے، کام مکمل ہوتے ہی اورنج ٹرین سروس بھی بحال کر دی جائے گی۔ یاد رہے کہ پنجاب حکومت نے کورونا وائرس کی تیسری لہر کے باعث 29 مارچ کو میٹرو بس سروس اور اورنج ٹرین کو بند کر دیا تھا۔ آج 22 روز بعد سروس کو بحال کر دیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 928420

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/928420/لاہور-میٹرو-بس-بحال-اورنج-ٹرین-نہ-ہو-سکی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org