0
Wednesday 21 Apr 2021 12:33

امریکا، پولیس کے ہاتھوں15 سالہ سیاہ فام لڑکی ہلاک

امریکا، پولیس کے ہاتھوں15 سالہ سیاہ فام لڑکی ہلاک
اسلام ٹائمز۔ امریکا میں پولیس کے ہاتھوں سیاہ فام شہری کی ہلاکت کا ایک اور واقعہ سامنے آیا ہے، ریاست اوہائیو کے شہر کولمبس میں پولیس فائرنگ میں 15 سالہ سیاہ فام لڑکی ہلاک ہو گئی۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سیاہ فام لڑکی کی شناخت ماکھیہ برائنٹ کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق چاقو حملے کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی تھی، پولیس نے واقعے کی مزید تفصیل فراہم نہیں کی۔ شہر کے میئر نے واقعے پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اوہائیو بیورو آف کریمنل انویسٹیگیشن نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 928422
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش