0
Wednesday 21 Apr 2021 13:25

کورونا کی وجہ سے بڑے شہر بند کرنا پڑیں گے، اسد عمر

کورونا کی وجہ سے بڑے شہر بند کرنا پڑیں گے، اسد عمر
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور این سی او سی کے سربراہ اسد عمر کا کورونا کی سنگین صورتحال کے پیشِ نظر نئی بندشوں کا عندیہ دیتے ہوئے کہنا ہے کہ کورونا کی وجہ سے بڑے شہر بند کرنا پڑیں گے، کچھ نئی بندشوں کے فیصلے کیے ہیں جن کا اعلان جمعہ کو کر دیں گے۔ این سی او سی اجلاس کے بعد وفاقی وزیر اسد عمر نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ کورونا کی صورتحال انتہائی سنگین ہے، کراچی میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 13 اور حیدرآباد میں 14 فیصد پر آ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وبا کی تیسری لہر میں اب تک سب سے زیادہ تعداد میں وینٹی لیٹر زیر استعمال ہیں، بڑے شہروں میں صورتحال تیزی سے بگڑ رہی ہے،چند روز صورت حال یہی رہی تو بڑے فیصلے کرنا پڑیں گے۔ اسد عمر نے کہا کہ کچھ نئے فیصلے کیے ہیں، جمعہ کو اعلان کر دیں گے، نئی بندشوں کا آغاز کریں گے، کورونا کی وجہ سے خدا نخواستہ بڑے شہر بند کرنا پڑیں گے، ابھی بڑے شہر بند نہیں کر رہے، چند دن کی گنجائش رہ گئی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ مردان میں کل مثبت کیس کی شرح 33فیصد تھی، بہاولپور 38فیصد تھی، کئی شہروں میں وینٹی لیٹر کا استعمال 80 فیصد سے بھی زیادہ ہو گیا ہے، آکسیجن پر مریضوں کی تعداد 4 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 928437
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش