QR CodeQR Code

حافظ سعد رضوی کی رہائی کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا، محکمہ داخلہ

21 Apr 2021 14:29

ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ مومن آغا کا کہنا ہے کہ معاہدے کے مطابق کالعدم تحریک لبیک کے مختلف اضلاع میں 7 سو کے قریب کارکنوں کو رہا کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کالعدم تحریک لبیک کے کارکنوں اور رہنماوں کے نام ابھی فورتھ شیڈول سے نہیں نکالے گئے ہیں


اسلام ٹائمز۔ کالعدم تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد حسین رضوی کو رہا کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا، کالعدم تحریک لبیک کیساتھ ابھی معاملات چل رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ پنجاب مومن آغا نے کیا۔ مومن آغا کا مزید کہنا تھا کہ معاہدے کے مطابق کالعدم تحریک لبیک کے مختلف اضلاع میں 7 سو کے قریب کارکنوں کو رہا کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کالعدم تحریک لبیک کے کارکنوں اور رہنماوں کے نام ابھی فورتھ شیڈول سے نہیں نکالے گئے ہیں، اس حوالے سے کالعدم تحریک لبیک کی جانب سے درخواست دینے پر کمیٹی فیصلہ کرے گی کہ رہنماوں اور کارکنوں کے نام فورتھ شیڈول سے نکالنے ہیں یا نہیں۔


خبر کا کوڈ: 928442

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/928442/حافظ-سعد-رضوی-کی-رہائی-کا-کوئی-فیصلہ-نہیں-ہوا-محکمہ-داخلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org