0
Wednesday 21 Apr 2021 20:23

مہاراشٹر میں آکسیجن کی سپلائی متاثر ہونے سے 11 مریضوں کی موت

مہاراشٹر میں آکسیجن کی سپلائی متاثر ہونے سے 11 مریضوں کی موت
اسلام ٹائمز۔ مہاراشٹر کے ناسک میں ڈاکٹر ذاکر حسین اسپتال کے باہر آکسیجن ٹینکر میں رساؤ کے سبب سپلائی متاثر ہونے سے وینٹی لیٹر پر رکھے گئے 11 مریضوں کی موت ہوگئی۔ آکسیجن کے ٹینکر میں رساؤ کے سبب تقریباً آدھے گھنٹہ تک آکسیجن کی سپلائی متاثر رہی، جس کے نتیجے میں وینٹی لیٹر پر رکھے گئے 11 مریضوں کی موت ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق آکسیجن کا رساؤ دوپہر 12 بجے ہوا۔ مہاراشٹر کے وزیر صحت راجیش ٹوپے نے کہا کہ ممکنہ آکسیجن کی سپلائی متاثر ہونے کی وجہ سے ان مریضوں کی موت ہوئی ہے۔ ناسک میونسپل کارپوریشن کے کمشنر کیلاش جادو نے بتایا کہ اسپتال میں 10 سے 11 مریضوں کے مرنے کا خدشہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس کی بھی یہ لاپرواہی ہوگی اسکے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ آکسیجن کے اخراج کو روکنے کے لئے کوششیں کی جارہی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 928506
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش