QR CodeQR Code

بھارت میں کورونا وائرس کے ریکارڈ 295041 نئے کیسز، 2023 ہلاکتیں

21 Apr 2021 21:33

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یہ تعداد تقریباً تین لاکھ کے قریب پہنچ چکی ہے اور اسی عرصے میں دو ہزار سے زیادہ مریض اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ بھارت میں کورونا وائرس کی تباہ کاری جاری ہے اور اس کی خوفناکی کی گواہی گزشتہ ایک ہفتہ کے اعداد ہیں جس میں وائرس کے لگاتار دو اڑھائی لاکھ سے زائد یومیہ کیسز سامنے آئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یہ تعداد تقریباً تین لاکھ کے قریب پہنچ چکی ہے اور اسی عرصے میں دو ہزار سے زیادہ مریض اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ حکومتی اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 295041 کورونا وائرس کے نئے کیس سامنے آگئے۔ اسی عرصہ کے دوران اب 2023 ہلاکتیں بھی ہوئیں جو ابھی تک ہلاکتوں کی سب سے بڑی تعداد ہے۔ دریں اثنا ملک میں اب تک 130119310 افراد کو کورونا ویکیسین کے ٹیکے دیئے جاچکے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 928508

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/928508/بھارت-میں-کورونا-وائرس-کے-ریکارڈ-295041-نئے-کیسز-2023-ہلاکتیں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org