0
Wednesday 21 Apr 2021 21:23

کراچی، شیعہ لاپتہ افراد کے بچوں کا گورنر ہاوس کے باہر احتجاج، عمران اسماعیل کا ملنے سے انکار

کراچی، شیعہ لاپتہ افراد کے بچوں کا گورنر ہاوس کے باہر احتجاج، عمران اسماعیل کا ملنے سے انکار
اسلام ٹائمز۔ جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسن کے رہنما اور لاپتہ افراد کے اہل خانہ بالخصوص معصوم بچوں کی جانب سے گورنر ہاؤس کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ احتجاجی مظاہرے میں شیعہ لاپتہ افراد کے بچوں و اہل خواتین نے گورنر ہاؤس کے راستوں پر رکھی رکاوٹیں ہٹاکر گورنر ہاؤس کے گیٹ سامنے پر امن طریقے سے پہنچ کر علامتی دھرنا دے دیا۔ اس موقع پر احتجاج میں شیعہ لاپتہ افراد کے بچوں کی بڑی تعداد موجود تھی، معصوم بچوں نے اپنے آپ کو نمائشی زنجیروں میں جکڑا ہوا تھا، اس کے علاوہ صدر، وزیراعظم، آمی چیف، گورنر کی تصاویریں پلے کارڈز لئے ہوئے تھے، جس پر معصوم بچوں نے اپنے پیاروں کی بازیابی کا مطالبہ لکھا ہوا تھا۔

اس موقع پر جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے رہنما علامہ ہادی ولایتی، علامہ روح اللہ حسینی، عباس جعفری سمیت لاپتہ افراد کے اہل خانہ نے خطاب کیا۔ علامہ روح اللہ حسینی نے مظاہرین سے خطاب میں کہنا تھا کہ اپنے بچوں کو لیکر اپنے پیاروں کی بازیابی کیلئے پر امن احتجاج کرنے گورنر ہاؤس آئے ہیں، مزار قائد کے باہر 19 دن سے شیعہ لاپتہ افراد کے اہل خانہ دھرنا دیئے بیٹھے ہیں، انیس دن میں کسی درخت کا ایک پتہ نہیں ٹوٹا، آج کا یہ احتجاج جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے پروگرام کا حصہ تھا، احتجاج کے اگلے مرحلے میں وفاقی وزراء اور صدر پاکستان گھروں کا گھیراؤ کریں گے۔

علامہ ہادی ولایتی کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ گورنر ہاؤس لاپتہ افراد کے اہل خانہ اپنا حق مانگنے آئے ہیں، گورنر وفاقی نمائندہ ہے تو شیعہ لاپتہ افراد کے معاملہ میں عمران اسماعیل کی خاموشی کیوں، وفاقی حکومت کی اس ملک میں رٹ نہیں، وزیراعظم عمران خان ایک نااہل حکمران ہیں، ملت جعفریہ پر امن محب وطن ہیں، لاپتہ کرکے حب الوطنی کی سزا دی جارہی ہے، ملت جعفریہ کے جبری گمشدہ افرسد کی رہائی کیلئے ہمارا احتجاج آئینی و قانونی ہے، لاپتہ شیعہ افراد کو بازیاب نہیں کیا گیا تو ملک گیر احتجاج کی کال دیں گے۔

دریں اثناء رہنماؤں کے وفد نے گورنر عمران اسماعیل کو یاداشت پیش کرنے کی کوشش کی جس پر گورنر عمران اسماعیل کا جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں اور لاپتہ افراد کے اہل خانہ سے ملنے سے اور یاداشت لینے سے انکار کردیا۔ احتجاجی علامتی دھرنے سے خطاب میں رہنما جوائنٹ ایکشن کمیٹی عباس جعفری کا کہنا تھا کہ ہمارا پر امن احتجاج آئینی و قانونی ہے، روزے کی حالت میں لاپتہ افراد کی ماں، بہنیں اور بچوں نے یہاں احتجاج کرکے لاقانونیت نہیں کی، لاپتہ افراد کے اہل خانہ معصوم بچوں کی جانب سے یاداشت پیش کی جانی تھی، لاپتہ افراد کے اہل خانہ غیر ملکی نہیں، گورنر کی جانب سے یاداشت نہ لینا گورنر عمران اسماعیل کی کم ظرفی ہے۔
خبر کا کوڈ : 928522
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش