QR CodeQR Code

آج اسرائیل تاریخ میں کمزور ترین پوزیشن پر ہے، اسرائیل کا جانا ٹھہر گیا ہے، علامہ مقصود ڈومکی

21 Apr 2021 21:50

سیاسی رہنماؤں سے ملاقات کے دوران ایم ڈبلیو ایم ترجمان نے کہا کہ امریکا اور عالمی سامراجی قوتیں اسرائیلی قتل و غارت گری اور اسرائیلی جرائم میں برابر کی شریک ہیں، فلسطین میں بہنے والا بے گناہ مسلمانوں کا خون ایک دن ضرور رنگ لائے گا اور ہم بیت المقدس کی آزادی کا جشن منائیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے جماعت اسلامی بلوچستان کے صوباٸی امیر مولانا عبدالحق ہاشمی ممتاز دانشور ڈاکٹر عطا الرحمن اور وکیل رہنما راہب خان بلیدی ایڈوکیٹ کو فلسطین فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام منعقد ہونے والی سالانہ آزادی فلسطین و القدس کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ بیت المقدس اور قبلہ اول امت مسلمہ کی محبت اور عقیدت کا مرکز ہے جس پر اسرائیل کا ناجائز قبضہ کسی صورت قبول نہیں، فلسطین کے مسئلے کا ایک ہی حل ہے وہ یہ کہ اسرائیل سرزمین فلسطین پر غاصبانہ قبضہ ختم کرے اور فلسطین کی قسمت کا فیصلہ فلسطین کے عوام کو کرنے دیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا اور عالمی سامراجی قوتیں اسرائیلی قتل و غارت گری اور اسرائیلی جرائم میں برابر کی شریک ہیں، فلسطین میں بہنے والا بے گناہ مسلمانوں کا خون ایک دن ضرور رنگ لائے گا اور ہم بیت المقدس کی آزادی کا جشن منائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین کی آزادی کے لئے جاری تحریک کی ہم بھرپور حمایت کرتے ہیں، آج اسرائیل تاریخ میں کمزور ترین پوزیشن پر ہے، اسرائیل کا جانا ٹھہر گیا ہے جبکہ تحریک آزادی فلسطین آج ایک مضبوط قوت بن چکی ہے۔


خبر کا کوڈ: 928526

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/928526/ا-ج-اسرائیل-تاریخ-میں-کمزور-ترین-پوزیشن-پر-ہے-کا-جانا-ٹھہر-گیا-علامہ-مقصود-ڈومکی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org