0
Wednesday 21 Apr 2021 22:03

پاک ایران سرحد پر تیسرے کراسنگ پوائنٹ کا افتتاح

پاک ایران سرحد پر تیسرے کراسنگ پوائنٹ کا افتتاح
اسلام ٹائمز۔ پاک ایران سرحد پر تیسرے بارڈر کراسنگ پوائنٹ کا افتتاح کردیا گیا۔ وفاقی وزیر دفاعی پیداوار زبیدہ جلال نے پاک ایران سرحد مند، پشین میں تیسرے بارڈر کراسنگ پوائنٹ کا افتتاح کیا۔ افتتاح کے موقع پر ایران کے وزیر محمد اسلامی بھی تربت سے متصل پاک ایران سرحد پشین مند کراسنگ پوائنٹ پر موجود تھے، تقریب میں پاکستان اور ایران کے اعلیٰ حکام بھی شریک ہوئے۔

اس موقع پر وفاقی وزیر زبیدہ جلال نے کہا کہ آج کا دن پاکستان اور خصوصاً بلوچستان کے عوام کیلئے تاریخی ہے، 6 ماہ کے قلیل عرصے میں 2 کراسنگ پوائنٹس کھولنا اہم سنگ میل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مند، پشین میں تیسرے بارڈر کراسنگ پوائنت سے پاک ایران عوامی رابطوں، خصوصاً مذہبی سیاحت کو فروغ ملے گا، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان اور ایران کے تعلقات کو فروغ حاصل ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 928531
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش