QR CodeQR Code

پشاور میں الزہرا اکیڈمی کیجانب سے مستحقین میں راشن کی تقسیم

21 Apr 2021 22:07

جامع مسجد کوچہ رسالدار کے خطیب علامہ ارشاد حسین خلیلی نے ماہ رمضان المبارک میں مفلس افراد کی دست گیری اور اس ہدئہ اخلاص کی تقسیم پر علامہ سید ساجد علی نقوی اور علامہ شبیر حسن میثمی کی صحت و سلامتی کے لئے خصوصی دُعا کی۔


اسلام ٹائمز۔ رمضان المبارک کی آمد کے موقع پر پشاور کے مستحق گھرانوں میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی جانب سے الزاہرہ اکیڈمی کے سربراہ ڈاکٹر علامہ شبیر حسن میثمی کے تعاون سے راشن تقسیم کیا گیا۔ راشن کی تقسیم شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی رہنماء زاہد علی آخونزادہ  کی نگرانی میں ہوئی۔ اس موقع پر قومی محرم کمیٹی کی سربراہ آخونزادہ مجاہد علی اکبر، بزرگ زعماء سید تعظیم شاہ کاظمی، سید طاہر عباس بخاری، آغا سید ابرار حسین شاہ جعفری، سید اظہر علی شاہ اور کربلائی علی عرفان میر بھی موجود تھے۔ جامع مسجد کوچہ رسالدار کے خطیب علامہ ارشاد حسین خلیلی نے ماہ رمضان المبارک میں مفلس افراد کی دست گیری اور اس ہدئہ اخلاص کی تقسیم پر علامہ سید ساجد علی نقوی اور علامہ شبیر حسن میثمی کی صحت و سلامتی کے لئے خصوصی دُعا کی۔


خبر کا کوڈ: 928533

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/928533/پشاور-میں-الزہرا-اکیڈمی-کیجانب-سے-مستحقین-راشن-کی-تقسیم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org