QR CodeQR Code

عمران خان مہنگائی کرنے والی مافیا کی سرپرستی کرکے عوام دشمنی کررہے ہیں، بلاول

21 Apr 2021 22:09

ایک بیان میں چیئرمین پی پی کا کہنا تھا کہ رمضان میں کھانے پینے کی اشیا ءکی ریکارڈ قیمتوں نے عوام کی کمر توڑ دی ہے، عوام کو ریلیف اس وقت ملے گا جب مہنگائی کے ذمہ دار نا اہل حکمران گھر جائیں گے۔


اسلام تائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہےکہ  عمران خان مہنگائی کرنے والی مافیا کی سرپرستی کرکے عوام دشمنی کررہے ہیں ، رمضان پیکج کہیں نظر نہیں آرہا ہے۔ ایک بیان میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ گھی، آٹے سمیت دیگر ضروری اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ پی ٹی آئی حکومت کی نااہلی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ رمضان میں کھانے پینے کی اشیا ءکی ریکارڈ قیمتوں نے عوام کی کمر توڑ دی ہے، عوام کو ریلیف اس وقت ملے گا جب مہنگائی کے ذمہ دار نا اہل حکمران گھر جائیں گے۔

چیئرمین پی پی کا کہنا تھا کہ عمران خان کے نگرانی کے اعلان کے بعد مہنگائی میں اضافہ تشویش ناک ہے، عمران خان نے جس رمضان پیکج کا اعلان کیا تھا، وہ کہیں نظر نہیں آرہا، بیشتر بچت بازاروں میں اوپن مارکیٹ سے زیادہ مہنگی اشیاء فروخت ہورہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ملک کو قرضوں میں جھونک کر مافیاز کے حوالے کردیا، وزرائے خزانہ کی تبدیلی سے عوام کی تکلیفوں میں کوئی کمی نہیں آسکتی۔


خبر کا کوڈ: 928534

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/928534/عمران-خان-مہنگائی-کرنے-والی-مافیا-کی-سرپرستی-کرکے-عوام-دشمنی-کررہے-ہیں-بلاول

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org