0
Wednesday 21 Apr 2021 22:12

پاکستان میں فی کس آمدن میں سندھ سب سے آگے ہے، ناصر حسین شاہ

پاکستان میں فی کس آمدن میں سندھ سب سے آگے ہے، ناصر حسین شاہ
اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ میکرو پاکستان کے مطابق پاکستان میں فی کس آمدن میں سندھ سب سے آگے ہے۔ ناصر شاہ نے کہا کہ میکرو پاکستان کے سروے کے مطابق اُن کی ویب سائٹس سے حاصل کردہ تفصیلات بتارہی ہیں کہ سندھ پاکستان میں انفرادی انکم جسے پر کیپیٹا جی ڈی پی انکم بھی کہا جاتا ہے سب سے زیادہ آگے ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے شہری اور دیہی علاقوں کی ایوریج انکم پاکستان کے کسی دوسرے صوبے کے شہری و دیہی علاقوں سے کہیں زیادہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ کی موجودہ شہری علاقوں کی پر کیپیٹا جی ڈی پی انکم ساڑھے 7 ہزار ڈالرز سے بھی زیادہ ہے۔ ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ جنوبی ایشیائی ممالک میں یہ انکم اس سے کہیں کم ہے جو کہ تقریباً ساڑھے 6 ہزار ڈالر بنتی ہے،  پنجاب سندھ کے بعد دوسرے نمبر پر ہے مگر کہیں پیچھے۔ صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ یہ سب چیئرمین بلاول بھٹو کا وژن اور قیادت ہے، پاکستان کا مستقبل بھی پیپلز پارٹی ہی بدل سکتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 928535
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش