QR CodeQR Code

چینی حکومت نے سخت شرائط کے ساتھ پاک چین سرحد پر تجارتی سرگرمیوں کی اجازت دیدی

21 Apr 2021 22:55

چینی حکومت کی جانب سے عائد کی گئی شرائط کے تحت کوئی بھی پاکستانی تاجر چین نہیں جا سکے گا جبکہ تجارتی سامان کی لوڈنگ، ان لوڈنگ پاکستانی سرحدی حدود میں ہوگی۔


اسلام ٹائمز۔ چینی حکومت نے پاک چین سرحد پر تجارتی سرگرمیوں کی مشروط طور پر اجازت دیدی۔ پاکستان کی درخواست پر چینی حکومت نے تجارت کی اجازت دیتے ہوئے سخت شرائط بھی لاگو کر دیں۔ چینی حکومت کی جانب سے عائد کی گئی شرائط کے تحت کوئی بھی پاکستانی تاجر چین نہیں جا سکے گا جبکہ تجارتی سامان کی لوڈنگ، ان لوڈنگ پاکستانی سرحدی حدود میں ہوگی۔ ذرائع کے مطابق چینی تاجر تجارتی سامان پاکستانی سرحد تک لائیں گے، جہاں پاکستانی تاجر سامان کو وصول کرینگے۔ اسی طرح چین جانے والے پاکستانی سامان ڈائریکٹ نہیں جا سکیں گے، پاکستانی برآمدی سامان مقررہ جگہ (پاکستانی سرحد) پر ان لوڈ ہوگا جہاں ضروری کارروائی کے بعد چینی تاجر وصول کرینگے۔ یہ تمام کارروائی پاکستانی سرحدی حدود میں ہی ہوگی۔ ادھر پاکستانی تاجروں کا کہنا ہے کہ چینی حکومت کی جانب سے عائد کی گئی سخت شرائط تاجروں کیلئے کسی اذیت سے کم نہیں۔ چینی انتظامیہ نے برآمدات اور درآمدات کی ساری کارروائی پاکستانی حدود میں ہی رکھی جبکہ خود کو الگ تھلک رکھا۔ اس طرح اگر کوئی کرونا کا کیس آتا ہے تو صرف پاکستانی ہی متاثر ہونگے۔ تاجروں نے چینی کرونا ویکسین بھی لگوائی ہے اور مختلف لیبارٹریز سے سرٹیفکیٹ بھی حاصل کی ہے اس کے باﺅجود چین جانے کی اجازت نہ دینا سمجھ سے بالاتر ہے۔ اس طرح تو یہ تجارت دو طرفہ نہیں بلکہ صرف اور صرف یکطرفہ ہوگی۔


خبر کا کوڈ: 928550

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/928550/چینی-حکومت-نے-سخت-شرائط-کے-ساتھ-پاک-چین-سرحد-پر-تجارتی-سرگرمیوں-کی-اجازت-دیدی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org