0
Wednesday 21 Apr 2021 23:50

ماہ رمضان کا تقدس نزول قرآن کی وجہ سے ہی ہے، محمد حسین محنتی

ماہ رمضان کا تقدس نزول قرآن کی وجہ سے ہی ہے، محمد حسین محنتی
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کا مہینہ بندہ مومن کیلئے آخرت بنانے کا مہینہ ہے، اس مہینے کو اللہ تعالیٰ نے بہت ساری نعمتوں سے مالا مال کیا ہے، اس لئے ماہ صیام نزول قرآن، اسلامی فتوحات، نیکیوں کا موسم بہار اور اللہ کے انعامات کا مہینہ ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے قباء آڈیٹوریم کراچی میں افطار پارٹی سے خطاب کے دوران کیا، اس موقع پر صوبائی نائب قیم مولانا حزب اللہ جکھرو، محمد مسلم اور ناظم عمومی محمد دین منصوری نے بھی خطاب کیا، جبکہ صوبائی نائب امیر عبدالغفار عمر، پروفیسر اسحاق منصوری اور مجاہد چنا بھی اس موقع پر موجود تھے۔ افطار ڈنر میں صوبائی دفتر کے کارکنان شریک تھے۔

محمد حسین محنتی نے کہا کہ رمضان کا مہینہ قرآن کا مہینہ ہے، یہ حق و باطل میں فرق کرنے والی کتاب ہے، رمضان کا تقدس نزول قرآن کی وجہ سے ہی ہے، یہ صرف خیر و برکت ہی نہیں بلکہ زندگی کا دستور عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ جنہوں نے اس کو اپنی زندگی کا دستور بنا کر عمل کیا وہ کامیاب ہوگئے اور جس نے اس کے پیغام و دعوت سے منہ موڑ لیا، ناکامی و ذلت ان کا مقدر بنی۔ صوبائی امیر نے کارکنان و ذمہ داران پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ رمضان کی رحمتوں و برکتوں کو سمیٹنے اور اپنے رب کو راضی کرنے کیلئے ان کے احکامات کی مکمل پابندی کریں، روزہ، نماز، تراویح کے ساتھ خیر کے کاموں اور انسانیت کے ساتھ ہمدردی میں اپنی بھرپور کردار ادا کرکے دنیا و آخرت میں کامیابی یقینی بنائیں۔
خبر کا کوڈ : 928560
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش