0
Wednesday 21 Apr 2021 23:55

حکمرانوں کا نبیؐ کی حرمت پر معاش کو ترجیح دینا شرمناک طرز عمل ہے، رخشندہ ناز

حکمرانوں کا نبیؐ کی حرمت پر معاش کو ترجیح دینا شرمناک طرز عمل ہے، رخشندہ ناز
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی حلقہ خواتین سندھ کی ناظمہ رخشندہ ناز نے کہا ہے کہ تحفظ ناموس رسالتﷺ ہر مسلمان کے ایمان و عقیدے کا حصہ ہے، موجودہ حکمرانوں کی جانب سے نبیؐ کی حرمت پر معاش کو ترجیح دینا شرمناک طرز عمل ہے، ریاست کے معاملات نااہل افراد کے ہاتھوں میں ہیں۔ اپنے ایک بیان میں رخشندہ ناز نے کہا کہ نبیؐ کی محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے، انکی حرمت ہر مسلمان کیلئے اپنی جان، مال اولاد اور گھر سے زیادہ اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم کو معاشی تنگی کا خوف دلانے کی بجائے حکمرانوں کی ذمہ داری ہے کہ مسلم حکمران ہونے کی حیثیت سے عوام کے جذبات کی ترجمانی کریں اور اپنے طرز عمل سے عوام کو مشتعل نہ کریں۔ صوبائی ناظمہ نے مطالبہ کیا کہ گستاخ ملک فرانس کے سفیر کو ملک بدر اور معافی مانگنے تک فرانسیسی حکومت سے تعلقات معطل کئے جائیں۔
خبر کا کوڈ : 928563
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش