QR CodeQR Code

لاپتہ افراد بازیاب نہ ہوئے تو 21 رمضان کے جلوس کو روک کر احتجاج ہوگا، علامہ حیدر عباس عابدی

22 Apr 2021 02:37

احتجاجی دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے معروف عالم دین نے کہا کہ جب تک ہمارے لاپتہ افراد کو رہا نہیں کیا جاتا، ہم دھرنا جاری رکھیں گے، صدر و وزیراعظم بتائیں لاپتہ افراد کہاں ہیں، صدر پاکستان اور وزیراعظم پاکستان کی لاپتہ افراد کو بازیاب کرنے کی ذمہ داری ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز کے مرکزی رہنماء مولانا حیدر عباس عابدی نے مزار قائد پر جاری مرکزی احتجاجی دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اکیس رمضان المبارک کو یوم علی (ع) کے جلوس عزاء میں منظم احتجاج کیا جائے گا، یوم شہادت مولا علی (ع) کے جلوس احتجاجی جلوسوں میں تبدیل ہوجائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ جمعہ، ہفتہ، اتوار کو پرامن علامتی دھرنے دیں گے، ریاست مدینہ میں لوگ اپنے پیاروں کی رہائی کی بھیک مانگ رہے ہیں، عدلیہ روز ریاستی اداروں سے مسنگ پرسنز کی بازیابی کا مطالبہ کر رہی ہے، سپریم کورٹ سندھ ہائی کورٹ میں عدلیہ روزانہ آئین کی خلاف ورزی پر لاپتہ افراد کی بازیابی کا مطالبہ کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پورے ملک سے محب وطن عوام لاپتہ ہیں، سندھ سے بلوچستان سے لوگ لاپتہ ہیں، جب تک ہمارے لاپتہ افراد کو رہا نہیں کیا جاتا، ہم دھرنا جاری رکھیں گے، صدر و وزیراعظم بتائیں لاپتہ افراد کہاں ہیں، صدر پاکستان اور وزیراعظم پاکستان کی لاپتہ افراد کو بازیاب کرنے کی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے اعلان کیا کہ ماہ مبارک رمضان میں پرامن دھرنوں سے احتجاج ریکارڈ کروائیں گے، لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے صدر پاکستان کے گھر کے باہر احتجاج کریں گے، علامہ حیدر عباس عابدی نے کہا کہ جبری گمشدہ افراد کی بازیابی کیلئے عوامی رابطہ مہم شروع کی جاچکی ہے، اگر لاپتہ افراد کو بازیاب نہ کیا گیا تو 21 رمضان المبارک کے جلوس عزاء کو روک کر احتجاج کریں گے، لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے اپنے احتجاج کو بڑھا رہے ہیں، یہ ہمارا قانونی و آئینی حق ہے، پاکستان کے موجودہ حالات کی ذمہ دار حکومت ہے۔


خبر کا کوڈ: 928582

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/928582/لاپتہ-افراد-بازیاب-نہ-ہوئے-21-رمضان-کے-جلوس-کو-روک-کر-احتجاج-ہوگا-علامہ-حیدر-عباس-عابدی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org