0
Thursday 22 Apr 2021 11:03

ڈی آئی خان میں پولیس موبائل پر فائرنگ، ایک اہلکار زخمی

ڈی آئی خان میں پولیس موبائل پر فائرنگ، ایک اہلکار زخمی
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس موبائل پر  نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک اہلکار  زخمی ہو گیا۔ پولیس کے مطابق موبائل پر فائرنگ کا واقعہ بند دھپ والے کے علاقے میں پیش آیا۔ پولیس حکام کا بتانا ہے کہ پولیس موبائل پر  فائرنگ سے ایک اہلکار زخمی ہوا جبکہ جوابی فائرنگ پر  ملزمان فرار ہو گئے۔ پولیس کا بتانا ہے کہ زخمی پولیس اہلکار کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔
خبر کا کوڈ : 928621
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش