QR CodeQR Code

کوئٹہ دھماکے میں چینی سفیر کو ہدف کہنا قبل از وقت ہو گا، میر ضیاءاللہ

22 Apr 2021 11:15

جائے وقوعہ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ بلوچستان نے کہا کہ چینی سفیر اس وقت کوئٹہ میں ہیں اور دھماکے کے وقت وہ کوئٹہ کینٹ میں تھے، ان کے حوصلے بلند ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاءاللہ لانگو نے کہا ہے کہ یہ کہنا قبل از وقت ہو گا کہ پارکنگ میں بم دھماکے کا ہدف چینی سفیر تھے۔ کوئٹہ دھماکے کے بعد جائے وقوعہ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ بلوچستان نے کہا کہ چینی سفیر اس وقت کوئٹہ میں ہیں اور دھماکے کے وقت وہ کوئٹہ کینٹ میں تھے، ان کے حوصلے بلند ہیں اور انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ آج معمول کے مطابق اپنی مصروفیات جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ دشمن کی مسلسل کوشش ہے کہ وہ دہشتگردی کے واقعات کر کے انتشار پھیلائے لیکن صوبے بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ ہے، سکیورٹی فورسز نے بہت سے دہشت گرد پکڑے اور کئی مقابلوں میں ہلاک ہوئے ہیں۔ صوبائی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ہمارے اپنے لوگ دشمنوں کے ساتھ ملے ہوئے ہیں جن کی وجہ سے دہشتگرد اپنے عزائم میں کامیاب ہوئے۔


خبر کا کوڈ: 928622

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/928622/کوئٹہ-دھماکے-میں-چینی-سفیر-کو-ہدف-کہنا-قبل-وقت-ہو-گا-میر-ضیاءاللہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org