QR CodeQR Code

دہشتگردی کی لعنت کو دوبارہ اٹھنے نہیں دیں گے

22 Apr 2021 12:52

وزیراعظم عمران خان نے اپنے بیان میں کہا کہ کوئٹہ میں بزدلانہ دہشتگرد حملہ قابل مذمت ہے، ہماری قوم نے دہشتگردی کو شکست دیتے ہوئے بڑی قربانیاں دی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان نے کوئٹہ دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے معصوم جانوں کے نقصان پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ صدر مملکت نے اپنے بیان میں کہا کہ ملک دشمن عناصر پاکستان کا امن و سکون برباد کرنا چاہتے ہیں، رمضان میں ایسی مذموم کارروائی کرنے والے ملک اور اسلام کے دشمن ہیں۔ صدر مملکت نے  شہدا کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا بھی کی۔دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے اپنے بیان میں کہا کہ کوئٹہ میں بزدلانہ دہشتگرد حملہ قابل مذمت ہے، ہماری قوم نے دہشتگردی کو شکست دیتے ہوئے بڑی قربانیاں دی ہیں۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کی اس لعنت کو دوبارہ اٹھنے نہیں دیں گے، ہم بیرونی اور اندرونی تمام خطرات سے ہوشیار ہیں۔


خبر کا کوڈ: 928629

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/928629/دہشتگردی-کی-لعنت-کو-دوبارہ-اٹھنے-نہیں-دیں-گے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org