0
Thursday 22 Apr 2021 12:52

دہشتگردی کی لعنت کو دوبارہ اٹھنے نہیں دیں گے

دہشتگردی کی لعنت کو دوبارہ اٹھنے نہیں دیں گے
اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان نے کوئٹہ دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے معصوم جانوں کے نقصان پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ صدر مملکت نے اپنے بیان میں کہا کہ ملک دشمن عناصر پاکستان کا امن و سکون برباد کرنا چاہتے ہیں، رمضان میں ایسی مذموم کارروائی کرنے والے ملک اور اسلام کے دشمن ہیں۔ صدر مملکت نے  شہدا کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا بھی کی۔دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے اپنے بیان میں کہا کہ کوئٹہ میں بزدلانہ دہشتگرد حملہ قابل مذمت ہے، ہماری قوم نے دہشتگردی کو شکست دیتے ہوئے بڑی قربانیاں دی ہیں۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کی اس لعنت کو دوبارہ اٹھنے نہیں دیں گے، ہم بیرونی اور اندرونی تمام خطرات سے ہوشیار ہیں۔
خبر کا کوڈ : 928629
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش