0
Thursday 22 Apr 2021 13:05

کوئٹہ دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 5 ہوگئی

کوئٹہ دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 5 ہوگئی
اسلام ٹائمز۔ ہوٹل کی پارکنگ میں دھماکے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 5 ہوگئی۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق کوئٹہ دھماکے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کیا گیا ہے، جو متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے جبکہ مقدمے میں ایکسپلوسیو ایکٹ اور انسداد دہشتگردی ایکٹ کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔ دوسری جانب سی ٹی ڈی نے کوئٹہ بم دھماکے کی ابتدائی تحقیقات شروع کر دیں اور ترجمان بلوچستان پولیس کے مطابق ابتدائی شواہد کے مطابق دھماکہ خودکش ہوسکتا ہے۔ علاوہ ازیں کوئٹہ دھماکے کا ایک اور زخمی دم توڑ گیا، جس کے بعد جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 5 ہوگئی جبکہ 10 افراد زخمی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 928631
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش