QR CodeQR Code

اسرائیل آرمی ہائی الرٹ/ صیہونی جوہری مرکز میزائلوں کی زد میں

22 Apr 2021 17:38

رائٹرز کے مطابق ڈیمونہ جوہری مرکز کے قریب بھی دھماکے کی آواز سنی گئی تاہم صہیونی صحافی الموج بوبکر کا دعویٰ ہے کہ غزہ کی پٹی سے کوئی میزائل فائر نہیں کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ صہیونی میڈیا نے جمعرات کی صبح اطلاع دی ہے کہ مقبوضہ جنوبی فلسطین میں بئر السبع اور ڈیمونا کے درمیانی علاقے میں میزائل حملہ کا الرٹ سائرن بجایا گیا ہے جس کے بارے میں ان کا کہنا ہے کہ اس علاقے میں راکٹ حملے غیر معمولی بات ہے۔ یروشلم پوسٹ اخبار کے نمائندے نے لکھا ہے کہ یروشلم (مقبوضہ قدس)، مودیعین، رخووت، کریات اونو، یئر السبع اور متعدد دیگر علاقوں میں متعدد دھماکے سنائی دیئے گئے ہیں جبکہ انٹی میزائل پیٹریاٹ ڈیفنس سسٹم کے استعمال کی بھی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔


دھماکے
 
مقامی ذرائع نے غزہ کی پٹی کے آس پاس صہیونی بستیوں میں میزائل کے انتباہ والے سائرن چلنے کی اطلاع دی ہے جبکہ ڈیمونا (صیہونی جوہری مرکز کے قریب) دفاعی پیڑیاٹ سسٹم کی ویڈیو موصول ہوئی ہے۔

ذرائع

اس ویڈیو میں فلسطینی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس میں ایک زوردار دھماکے کی آواز سنی گئی ہے۔ قدس میں صیہونی حکومت کے 13 ویں چینل کے نمائندے نے اس بات پر زور دیا ہے کہ اس دھماکے کے بعد شمال میں قدس اور مودیعین شہر اور جنوب کے کچھ علاقے لرز اٹھے اور یہاں افراتفری کا عالم ہے۔ اسرائیلی صحافی بوعز گالون نے بھی اعلان کیا ہے کہ فوج کی ریزرو فورس کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے اور یہ بھی ممکن ہے کہ یہ میزائل شام کی طرف سے فائر کئے گئے ہوں۔ عبرانی زبان کی نیوز سائٹ واینٹ نے اطلاع دی ہے کہ غزہ کی پٹی سے ڈیمونا کے علاقے میں ایک راکٹ فائر کیا گیا جس کے بعد خطرے کی گھنٹی بجا دی گئی جبکہ باخبر ذرائع کے مطابق ابھی تک میزائل فائر ہونے کی جگہ معلوم نہیں ہو سکی۔ آزاد ذرائع کا کہنا ہے کہ کتنی تعداد میں میزائل فائر ہوئے ہیں اسکی بھی کوئی مصدقہ اطلاعات موجود نہیں ہیں جبکہ کچھ ذرائع صیہونی جوہری مرکز ڈیمونا کے قریب خوفناک دھماکے کی اطلاع دے رہے ہیں۔



یروشلم میں فاکس نیوز کے نمائندے کا کہنا ہے کہ اسرائیل میں کسی کو پتہ ہی نہیں ہے کہ کیا ہوا ہے۔ سینئر عہدیدار فیلڈ کمانڈروں کا انتظار کر رہے ہیں کہ وہ بتائیں گے کہ کیا ہوا ہے؟ بظاہر ایک طویل فاصلے تک مار کرنے والا میزائل شام یا لبنان یا کسی اور جگہ سے لیکن غزہ سے نہیں، فائر کیا گیا ہے جبکہ اس میزائل کی فائرنگ کے دوران سننے والے یکے بعد دیگرے دھماکے اس میزائل کو روکنے کے لئے مختلف علاقوں میں دفاعی نظام کی کوششوں کی وجہ سے ہو سکتے ہیں دوسری جانب اسرائیل 13 چینل کے تجزیہ نگار نے نقب کے علاقوں میں دو میزائل حملوں کی تائید کی ہے جو کچھ سرنگوں کے ٹکرائے ہیں۔ واضح رہے گذشتہ دنوں اسرائیل کی ہائی ٹیک آرڈیننس فیکٹری میں دھماکہ کے حوالے سے جان بوجھ کر بارودی خطرناک مواد کے قریب چاشنیوں کے لگانے کی تائید کی گئی ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 928670

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/928670/اسرائیل-آرمی-ہائی-الرٹ-صیہونی-جوہری-مرکز-میزائلوں-کی-زد-میں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org