QR CodeQR Code

وادی کشمیر کے بالائی علاقوں میں برف باری، میدانی علاقوں میں بارشیں

22 Apr 2021 18:14

متعلقہ محکمہ کے ایک ترجمان کے مطابق وادی کشمیر میں 22 اپریل کو بالائی علاقوں میں ہلکے درجے کی برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں موسلا دھار بارشیں ہونے کا امکان ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وادی کشمیر میں محکمہ موسمیات کی پیشن گوئی کے عین مطابق گذشتہ نیم شب سے ہی بالائی علاقوں میں کہیں کہیں برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں موسلا دھار بارشیں ہوئیں۔ متعلقہ محکمہ کے ایک ترجمان کے مطابق وادی کشمیر میں 22 اپریل کو بالائی علاقوں میں ہلکے درجے کی برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں موسلا دھار بارشیں ہونے کا امکان ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وادی کشمیر میں 23 اپریل کو بھی موسم خراب رہے گا اور کہیں کہیں بارشیں ہوں گی تاہم 24 اپریل سے موسم میں بہتری متوقع ہے۔ ادھر آج صبح سے ہی گاندربل، کنگن، گنی ون اور اس کے مضافات میں موسلادھار بارشیں جبکہ زوجیلا، گومری، منی مرگ، سونہ مرگ، گگن گیر کلن گنڈ میں تازہ برفباری کی وجہ سے معمولات زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے۔ زوجیلا میں دس انچ، سونہ مرگ، چار انچ، گگن گیر دو انچ، کلن گنڈ میں دو انچ برف ریکارڈ کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ سرینگر سونہ مرگ شاہراہ پر سینکڑوں مال بردار گاڑیاں درماندہ ہیں۔


خبر کا کوڈ: 928671

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/928671/وادی-کشمیر-کے-بالائی-علاقوں-میں-برف-باری-میدانی-بارشیں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org