QR CodeQR Code

ویکسین کی من مانی قیمت غیر منصفانہ ہیں، سونیا گاندھی کا مودی کو خط

22 Apr 2021 20:44

سونیا گاندھی نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا کہ کورونا ویکسینیشن سے متعلق حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے ویکسین بنانے والی کمپنیاں اس کی قیمتوں سے متعلق من مانی پر اتر آئی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ کانگریس پارٹی کی صدر سونیا گاندھی نے نریندر مودی کو کورونا ویکسین کی قیمتوں میں فرق سے متعلق ایک خط لکھا۔ جس میں کہا گیا تھا کہ ویکسین کی من مانی قیمت غیر منصفانہ ہیں اور مودی کو اس میں مداخلت کرنی چاہیئے۔ سونیا گاندھی نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا کہ کورونا ویکسینیشن سے متعلق حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے ویکسین بنانے والی کمپنیاں اس کی قیمتوں سے متعلق من مانی پر اتر آئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ویکسین تیار کرنے والی کمپنی سیرام انسٹی ٹیوٹ نے آج ہی اس ویکسین کی قیمت کا اعلان کیا ہے۔ اس کے مطابق بھارتی حکومت کو یہ ٹیکہ 150 روپے میں ریاستی سرکاروں کو 400 روپے میں اور پرائیویٹ اسپتالوں کو 600 روپے میں فروخت کیا جائے گا۔

کانگریس پارٹی کی صدر سونیا گاندھی نے کہا کہ جب ملک میں کورونا کی دوسری لہر عروج پر ہے، تو مودی حکومت کو اس طرح کی من مانی کی اجازت نہیں دینی چاہیئے اور 18 سال سے زیادہ عمر کے تمام افراد کو ان کی معاشی حیثیت یا دیگر سطح کا اندازہ کئے بغیر یکساں طور پر سبھی کے لئے ٹیکہ کاری کا انتظام کرنا چاہیئے۔ سونیا گاندھی نے کہا کہ نریندر مودی کو آگے آنا چاہیئے اور ایسی من مانی کو روکنے کے لئے مداخلت کرنی چاہیئے تاکہ ملک کے تمام لوگوں کو مساوی قیمت پر کورونا ویکسین دستیاب ہوسکے۔


خبر کا کوڈ: 928673

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/928673/ویکسین-کی-مانی-قیمت-غیر-منصفانہ-ہیں-سونیا-گاندھی-کا-مودی-کو-خط

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org