QR CodeQR Code

کوئٹہ میں ہونے والا دھماکہ خودکش تھا، شیخ رشید

22 Apr 2021 18:30

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ بمبار دھماکے کے وقت گاڑی میں ہی بیٹھا تھا، دھماکے میں 60 سے 80 کلوگرام تک بارودی مواد استعمال کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ کوئٹہ سرینا ہوٹل کی پارکنگ میں ہونے والا دھماکہ خودکش تھا۔ بمبار دھماکے کے وقت گاڑی میں ہی بیٹھا تھا۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ دھماکے میں 60 سے 80 کلوگرام تک بارودی مواد استعمال کیا گیا۔ دھماکے میں  5 افراد شہید ہوئے۔ چینی سفیر کئی دنوں سے بلوچستان میں ہیں، وہ محفوظ ہیں، انہوں نے آج سٹاف کالج میں خطاب بھی کیا۔ ان کا کہنا تھا یہ ان پاکستان دشمن عناصر کی کارروائی ہے جنہیں پاکستان کی ترقی ایک آنکھ نہیں بھاتی، اس حملے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ پاکستان کو اندر سے غیر مستحکم کرنے کی غیر ملکی کوشش کی جا رہی ہے۔ گوادر اور بلوچستان پاکستان کا مستقبل ہیں اور چین پاکستان کا آزمودہ دوست ہے، ہماری دوستی ہمالیہ سے بھی بلند ہے، یہ دھماکا پاکستان کے امن کو تہہ و بالا کرنے کی سازش ہے۔


خبر کا کوڈ: 928677

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/928677/کوئٹہ-میں-ہونے-والا-دھماکہ-خودکش-تھا-شیخ-رشید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org