QR CodeQR Code

لاہور ہائیکورٹ نے شہباز شریف کی ضمانت منظور کر لی

22 Apr 2021 18:47

جسٹس باقر نجفی کی سربراہی میں لاہور ہائیکورٹ کے تین رکنی بینچ نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی درخواست ضمانت متفقہ طور پر منظور کی۔ عدالت نے شہباز  شریف کو  50، 50 لاکھ روپے کے دو مچلکے جمع کروانے کا حکم  دیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور ہائیکورٹ نے  آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف کی ضمانت منظور کر لی۔ جسٹس باقر نجفی کی سربراہی میں لاہور ہائیکورٹ کے تین رکنی بینچ نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی درخواست ضمانت متفقہ طور پر منظور کی۔ عدالت نے شہباز  شریف کو  50، 50 لاکھ روپے کے دو مچلکے جمع کروانے کا حکم  دیا ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل 14 اپریل کو ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ میں جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر نے صدر مسلم لیگ نون کی ضمانت منظور کی تھی جبکہ جسٹس اسجد جاوید گورال نے مسترد کردی تھی۔ چنانچہ یہ معاملہ ریفری جج کی نامزدگی کے لیے ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کو بھجوایا گیا تھا۔

جس پر آج سماعت کرتے ہوئے ریفری بینچ نے شہباز شریف کی ضمانت منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکم دیا اور 50، 50 لاکھ روپے کے 2 مچلکے جمع کروانے کی ہدایت کی۔ شہباز شریف کی ضمانت کے فیصلے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ لارجر بینچ نے ہماری بے گناہی کی گواہی دی ہے، سلیکٹڈ حکمران نے قوم کے تین سال کیوں ضائع کیے، ملک میں صرف انتقام اور  بربادی کی گئی۔ دوسری جانب شہباز شریف کی رہائی کل متوقع ہے۔ ان کے وکیل اعظم تارڑ کا کہنا تھا کہ شہاز شریف کے ضمانتی مچلکے کل جمع کرائیں گے کیوں کہ آج عدالتی وقت ختم ہو چکا ہے، اس لیے شہباز شریف کی جیل سے رہائی کل ہو گی۔


خبر کا کوڈ: 928678

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/928678/لاہور-ہائیکورٹ-نے-شہباز-شریف-کی-ضمانت-منظور-کر-لی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org