QR CodeQR Code

کورونا کی دوسری لہر کا قہر جاری، بھارت میں نئے معاملوں کی تعداد تین لاکھ سے زیادہ

22 Apr 2021 20:58

بھارت میں ری کوری کی شرح 84.46 فیصد اور فعال کیسوں کی شرح بڑھکر 14.38 فیصد ہوگئی ہے جبکہ اموات کی شرح کم ہوکر 1.16 فیصد ہوگئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بھارت میں کورونا کی دوسری لہر قہر برپا کررہی ہے اور پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران انفیکشن کے تین لاکھ سے زیادہ نئے معاملے سامنے آئے ہیں جبکہ دوسرے دن دو ہزار سے زیادہ متاثرہ افراد کی موت ہوئی ہے۔ دریں اثنا بھارت میں بدھ کے روز 2211334 افراد نے کورونا کا ٹیکہ لگوایا تھا اور اب تک 13 کروڑ 23 لاکھ 30 ہزار 644 افراد کی ٹیکہ کاری کی جاچکی ہے۔ جمعرات کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 314835 نئے کیسز کی آمد کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر ایک کروڑ 59 لاکھ 30 ہزار 965 ہوگئی ہے۔

فعال معاملات میں مسلسل اضافے کی وجہ سے ان کی تعداد بڑھ کر 2291428 ہوگئی ہے۔ دوسری طرف ریکارڈ 178841 مریض صحتمند بھی ہوئے، جنہیں ملا کر اب تک ایک کروڑ 34 لاکھ 54 ہزار 880 افراد نے کورونا کو شکست دے چکے ہیں۔ اسی عرصے میں مزید 2104 مزید مریضوں کی موت سے ، اس مرض سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 184657 ہوگئی ہے۔ ملک میں ری کوری کی شرح 84.46 فیصد اور فعال کیسوں کی شرح بڑھ کر 14.38 فیصد ہوگئی ہے جبکہ اموات کی شرح کم ہوکر 1.16 فیصد ہوگئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 928686

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/928686/کورونا-کی-دوسری-لہر-کا-قہر-جاری-بھارت-میں-نئے-معاملوں-تعداد-تین-لاکھ-سے-زیادہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org