QR CodeQR Code

جھوٹے مقدمات کے ذریعے خدمت کے نشان نہیں مٹائے جاسکتے، مریم نواز

22 Apr 2021 21:02

ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں مریم نواز نے کہا کہ جس نے شہباز شریف کا مقابلہ کرنا ہے وہ خدمت میں کرے، جھوٹے مقدمات کے ذریعے خدمت کے نشان نہیں مٹائے جاسکتے، اس سے قبل مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی طبیعت میں بہتری کی خبر آئی تھی.


اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ جھوٹے مقدمات کے ذریعے خدمت کے نشان نہیں مٹائے جا سکتے۔ مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف کی لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے لیگی رہنما مریم نواز کا کہنا تھا کہ دس سال کہیں بھی ناانصافی کا سن کر پہنچ جانے والے کو آخر انصاف مل گیا، شہباز شریف کو جب بھی گرفتار کیا گیا تو ان کا جرم صرف نواز شریف سے وفا نکلا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں مریم نواز نے کہا کہ جس نے شہباز شریف کا مقابلہ کرنا ہے وہ خدمت میں کرے، جھوٹے مقدمات کے ذریعے خدمت کے نشان نہیں مٹائے جاسکتے۔ اس سے قبل  مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی طبیعت میں بہتری کی خبر آئی تھی، جس میں پارٹی ذرائع نے بتایا کہ انہیں ان کے معالجین نے سیاسی سرگرمیاں شروع کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

مریم نواز کے پولیٹیکل سیکرٹری ذیشان ملک نے بتایا ہے کہ نائب صدر مسلم لیگ (ن) 24 اپریل کو 2 روزہ دورہ پر کراچی جائیں گی اور 25 اپریل کو سندھ کے لیگی رہنماؤں سے ملاقات کریں گی، وہ این اے 249 میں لیگی امیدوار کے انتخابی جلسوں کے حوالے سے بلدیہ ٹاون چاندنی چوک پر کارکنان سے خطاب بھی کریں گی، جبکہ کراچی دورے کے موقع پر مختلف شعبہ ہائے زندگی کی اہم شخصیات سے بھی ملاقاتیں شیڈول ہیں۔ واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی گزشتہ ماہ طبیعت خراب ہوگئی تھی، رواں کے شروع میں ان کی طبیعت میں بہتری آئی تاہم انہیں ایک بار پھر گلے میں درد اور بخار نے آگھیرا اور ان کے معالجین نے انہیں کورونا ٹیسٹ کرانے اور سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینے سے منع کردیا۔ تاہم وہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغامات کے ذریعے عوام سے مخاطب ہوتی رہیں۔


خبر کا کوڈ: 928687

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/928687/جھوٹے-مقدمات-کے-ذریعے-خدمت-نشان-نہیں-مٹائے-جاسکتے-مریم-نواز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org