QR CodeQR Code

میری اور میرے دوسرے بچوں کی جان خطرے میں ہے، غوث علی شاہ

22 Apr 2021 21:07

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ حکومت سندھ کی سیکیورٹی سے مطمئن ہوں، ہم پر جھوٹے اور من گھڑت کیس کئے جا رہے ہیں، میری زمین پر قبضہ کیا گیا جسے میں نے واگزار کروایا۔


اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعلیٰ سندھ سید غوث علی شاہ  کا کہنا ہے کہ میرے بیٹے اور پوتے نے مجھے قتل کرنے کا پروگرام بنایا تھا، میری ایک بیٹی بھی ان کے ساتھ ہے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سید غوث علی شاہ نے کہا کہ میں نے ساری زندگی انہیں بنانے کی کوشش کی، میں نے بہت مشکل حالات کا بھی مقابلہ کیا ہے۔ غوث علی شاہ نے کہا کہ میرے متعلق افواہ پھیلائی جارہی ہے کہ جن کیساتھ تنازع تھا ان سے صلح ہوگئی یہ غلط بات ہے، میری اور میرے دوسرے بچوں کی جان خطرے میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ کی سیکیورٹی سے مطمئن ہوں، ہم پر جھوٹے اور من گھڑت کیس کئے جا رہے ہیں۔ غوث علی شاہ نے کہا کہ میری زمین پر قبضہ کیا گیا جسے میں نے واگزار کروایا۔


خبر کا کوڈ: 928688

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/928688/میری-اور-میرے-دوسرے-بچوں-کی-جان-خطرے-میں-ہے-غوث-علی-شاہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org