0
Thursday 22 Apr 2021 21:20

عمان نے پاکستان، بھارت اور بنگلہ دیش پر سفری پابندیاں عائد کردیں

عمان نے پاکستان، بھارت اور بنگلہ دیش پر سفری پابندیاں عائد کردیں
اسلام ٹائمز۔ کورونا وائرس کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے باعث عمان نے پاکستان، بھارت اور بنگلہ دیش پر سفری پابندیاں عائد کر دیں۔ اس حوالے سے عمان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق کورونا وائرس کی تیسری خطرناک لہر اور بڑھتے کیسز کے سبب پاکستان، بھارت اور بنگلہ دیش پر سفری پابندیاں عائد کی جارہی ہیں۔ تمام ایئرلائنز آپریٹر کو خصوصی مراسلہ جاری کرد یا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ تینوں ممالک کے مسافروں کی عمان آنے پابندی عائد کی گئی جو 24 اپریل سے نافذ العمل ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 928690
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش