0
Thursday 22 Apr 2021 21:59

سندھ میں کورونا کے 433 مریضوں کی حالت تشویشناک

سندھ میں کورونا کے 433 مریضوں کی حالت تشویشناک
اسلام ٹائمز۔ صوبہ سندھ میں عالمی وباء قرار دیئے جانے والے کورونا وائرس کے متاثرہ 433 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ یہ بات وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بتائی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ میں کورونا کے مزید 734 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے مطابق صوبے میں کورونا کیسز کی تعداد 2 لاکھ 75 ہزار 814 ہوگئی ہے۔

انہوں نے بتایا ہے کہ صوبے میں کورونا سے مزید 14 اموات ریکارڈ کی گئی ہیں جس کے بعد سندھ میں کورونا سے ہونے والی اموات کی کل تعداد 4 ہزار 576 ہوگئی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق صوبے میں کورونا کے 433 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جب کہ 52 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بتایا ہے کہ کراچی میں کورونا کے مزید 383 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 93 ہزار 391 ہوگئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 928699
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش