QR CodeQR Code

کراچی میں گرمی کی نئی لہر کی پیشگوئی

22 Apr 2021 22:13

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں دن کے اوقات میں درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری کے درمیان رہ سکتا ہے جبکہ دن کے اوقات میں شمال مغرب سے گرم اور خشک ہوائیں چل سکتی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں گرمی کی نئی لہر کی پشگوئی کردی۔ محکمہ موسمیات نے کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافے کی وارننگ جاری کردی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 23 سے 25 اپریل کے دوران کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں دن کے اوقات میں درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری کے درمیان رہ سکتا ہے جبکہ دن کے اوقات میں شمال مغرب سے گرم اور خشک ہوائیں چل سکتی ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شام میں سمندری ہوائیں بحال ہونے کا امکان رہے گا۔ واضع رہے کہ ماہ صیام کے آغاز میں کراچی کا موسم خشگوار ہوگیا تھا مگر اب ایک بار پھر کراچی میں گرمی کا زور بڑھ گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 928702

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/928702/کراچی-میں-گرمی-کی-نئی-لہر-پیشگوئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org