QR CodeQR Code

لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے جمعہ کے روز سکردو میں علامتی دھرنا ہوگا

22 Apr 2021 23:36

جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز پاکستان کے زیر اہتمام کراچی میں جاری مرکزی احتجاجی دھرنے کے شرکاء سے اظہارِ یک جہتی اور جبری شیعہ گمشدگان کی جلد رہائی کے لیے علامتی دھرنا دیا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ لاپتہ شیعہ افراد کی بازیابی کیلئے جمعہ کے روز سکردو یادگار چوک پر علامتی دھرنا ہوگا۔ جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز پاکستان کے زیر اہتمام کراچی میں جاری مرکزی احتجاجی دھرنے کے شرکاء سے اظہارِ یک جہتی اور جبری شیعہ گمشدگان کی جلد رہائی کے لیے علامتی دھرنا دیا جائے گا۔ بلتستان میں ہر جمعہ کو لاپتہ شیعہ افراد کی بازیابی اور کراچی میں مرکزی دھرنے کے شرکا سے اظہار یکجہتی کیلئے دھرنا دیا جاتا ہے۔ دوسری جانب کراچی میں جاری دھرنے کو تین ہفتے سے زائد کا عرصہ گزرنے کے بائوجود حکومت نے پراسرار خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔


خبر کا کوڈ: 928714

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/928714/لاپتہ-افراد-کی-بازیابی-کیلئے-جمعہ-کے-روز-سکردو-میں-علامتی-دھرنا-ہوگا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org