0
Thursday 22 Apr 2021 23:46

جج آفتاب آفریدی کو قتل کرنیوالے دو مرکزی شوٹرز گرفتار

جج آفتاب آفریدی کو قتل کرنیوالے دو مرکزی شوٹرز گرفتار
اسلام ٹائمز۔ صوابی پولیس ںے اے ٹی سی مقتول جج آفتاب آفریدی کی گاڑی پر فائرنگ کرکے انہیں شہید کرنے والے 2 مرکزی شوٹرز کو گرفتار کرلیا۔ ڈی پی او صوابی محمد شعیب خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ دونوں ٹارگٹ کلر محمد ذاکر اور شہزاد نے دو مختلف گاڑیوں میں بیٹھ کر جج آفتاب آفریدی کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کرکے انتہائی بے رحمی سے 4 افراد کو شہید کیا تھا۔ ڈی پی او صوابی نے بتایا کہ دونوں ٹارگٹ کلرز محمد ذاکر اور شہزاد کا تعلق ضلع پشاور سے ہے، ملزم ذاکر نے عدالت کے روبرو اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے، ملزمان نے دوران تفیش مزید ساتھیوں کے نام بھی اگل دیئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 928720
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش