QR CodeQR Code

کوئٹہ دھماکے جیسے واقعات سے قوم کے حوصلوں کو پست نہیں کیا جاسکتا، علامہ ناصر عباس

23 Apr 2021 00:11

اپنے ایک مذمتی بیان میں سربراہ ایم ڈبلیو ایم کا کہنا تھا کہ دہشتگردانہ کارروائیوں کو روکنے کیلئے تکفیری قوتوں کیخلاف بھرپور آپریشن کی اشد ضرورت ہے، انتہاء پسندوں اور سہولتکاروں کی مکمل بیخ کنی کے بغیر امن کا قیام ممکن نہیں۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے سرینا ہوٹل کوئٹہ میں بم دھماکے پر پرزور مذمت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس بہیمانہ و سفاکانہ واقعے میں قیمتی جانوں کا ضیاع ناقابل تلافی نقصان ہے۔ اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ شدت پسند قوتیں قومی سلامتی کی دشمن ہیں، اس طرح کی بزدلانہ کارروائیوں سے قوم کے حوصلوں کو پست نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ ملک دشمن عناصر کے خلاف پوری قوم متحد اور قومی سلامتی کے اداروں کے ساتھ کھڑی ہے۔ دہشت گردانہ کارروائیوں کو روکنے کے لیے تکفیری قوتوں کے خلاف بھرپور آپریشن کی اشد ضرورت ہے، انتہاء پسندوں اور سہولت کاروں کی مکمل بیخ کنی کے بغیر امن کا قیام ممکن نہیں۔


خبر کا کوڈ: 928728

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/928728/کوئٹہ-دھماکے-جیسے-واقعات-سے-قوم-کے-حوصلوں-کو-پست-نہیں-کیا-جاسکتا-علامہ-ناصر-عباس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org