0
Friday 23 Apr 2021 00:11

کوئٹہ دھماکے جیسے واقعات سے قوم کے حوصلوں کو پست نہیں کیا جاسکتا، علامہ ناصر عباس

کوئٹہ دھماکے جیسے واقعات سے قوم کے حوصلوں کو پست نہیں کیا جاسکتا، علامہ ناصر عباس
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے سرینا ہوٹل کوئٹہ میں بم دھماکے پر پرزور مذمت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس بہیمانہ و سفاکانہ واقعے میں قیمتی جانوں کا ضیاع ناقابل تلافی نقصان ہے۔ اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ شدت پسند قوتیں قومی سلامتی کی دشمن ہیں، اس طرح کی بزدلانہ کارروائیوں سے قوم کے حوصلوں کو پست نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ ملک دشمن عناصر کے خلاف پوری قوم متحد اور قومی سلامتی کے اداروں کے ساتھ کھڑی ہے۔ دہشت گردانہ کارروائیوں کو روکنے کے لیے تکفیری قوتوں کے خلاف بھرپور آپریشن کی اشد ضرورت ہے، انتہاء پسندوں اور سہولت کاروں کی مکمل بیخ کنی کے بغیر امن کا قیام ممکن نہیں۔
خبر کا کوڈ : 928728
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش