QR CodeQR Code

کوئٹہ، دھماکہ کے وقت چینی وفد ہوٹل میں موجود نہیں تھا، چینی سفارتخانہ

23 Apr 2021 00:19

چینی سفارتخانے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بم دھماکے سے بہت سے لوگ متاثر ہوئے، چین اس دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتا ہے، دھماکے میں شہید افراد کے اہلخانہ سے تعزیت اور زخمیوں سے اظہار ہمدردی کرتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ہونے والے دھماکے پر چینی سفارتخانے کا بیان آگیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق چینی سفارتخانے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بم دھماکے سے بہت سے لوگ متاثر ہوئے، چین اس دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتا ہے، دھماکے میں شہید افراد کے اہلخانہ سے تعزیت اور زخمیوں سے اظہار ہمدردی کرتے ہیں۔ سفارتخانے کا کہنا ہے کہ چین کے سفیر اس روز ایک وفد کی قیات کرتے ہوئے کوئٹہ میں تھے، حملے کے وقت چینی وفد ہوٹل میں موجود نہیں تھا۔دھماکے میں کسی چینی شہری کے مرنے یا زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ واضح رہے کہ کوئٹہ کے سرینا ہوٹل کی پارکنگ میں دھماکے کا مقدمہ نامعلوم افراد کیخلاف درج کرلیا گیا ہے، مقدمے میں قتل، اقدام قتل اور دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئیں ہیں۔


خبر کا کوڈ: 928731

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/928731/کوئٹہ-دھماکہ-کے-وقت-چینی-وفد-ہوٹل-میں-موجود-نہیں-تھا-سفارتخانہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org