0
Friday 23 Apr 2021 06:47

لیاقت پور، جبری طور پر لاپتہ ہونیوالے علی رضا زیدی کے بھائی کی مدعیت میں اغواء کا مقدمہ درج

لیاقت پور، جبری طور پر لاپتہ ہونیوالے علی رضا زیدی کے بھائی کی مدعیت میں اغواء کا مقدمہ درج
اسلام ٹائمز۔ رحیم یار خان کی تحصیل لیاقت پور سے دو روز قبل جبری طور پر لاپتہ ہونے والے مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے رہنماء سید علی رضا زیدی کے بھائی سید ہاشم رضا زیدی کی مدعیت میں تھانہ سٹی میں اغواء کا مقدمہ درج کر لیا گیا، واضح رہے کہ سید علی رضا زیدی کو دو روز قبل لیاقت پور سے اُن کے گھر کے باہر سے جبری طور پر لاپتہ کیا گیا تھا، پولیس نے ابتدائی طور پر ایف آئی آر درج کرکے اور موبائل فون قبضے میں لے کر ابتدائی تحقیقات شروع کردی ہے۔

ایس ایچ او تھانہ سٹی چوہدری محمد عمران کا کہنا ہے کہ علی رضا زیدی کے خلاف کسی کو کوئی شکایت نہیں ہے، ظاہری طور پر یہ اغواء کا واقعہ لگتا ہے، پولیس نے ابتدائی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، بہت جلد ہم اُن تک پہنچ جائیں گے، دوسری جانب علی رضا زیدی کے لواحقین پریشانی کے عالم میں ہیں، علی زیدی کا آبائی علاقہ جن پور ہے لیکن روزگار کے سلسلے میں لیاقت پور میں کرائے کے مکان میں رہائش پذیر تھے۔
خبر کا کوڈ : 928754
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش