QR CodeQR Code

لیاقت پور، جبری طور پر لاپتہ ہونیوالے علی رضا زیدی کے بھائی کی مدعیت میں اغواء کا مقدمہ درج

23 Apr 2021 06:47

ایس ایچ او تھانہ سٹی چوہدری محمد عمران کا کہنا ہے کہ علی رضا زیدی کیخلاف کسی کو کوئی شکایت نہیں ہے، ظاہری طور پر یہ اغواء کا واقعہ لگتا ہے، پولیس نے ابتدائی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے بہت جلد ہم اُن تک پہنچ جائیں گے۔ 


اسلام ٹائمز۔ رحیم یار خان کی تحصیل لیاقت پور سے دو روز قبل جبری طور پر لاپتہ ہونے والے مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے رہنماء سید علی رضا زیدی کے بھائی سید ہاشم رضا زیدی کی مدعیت میں تھانہ سٹی میں اغواء کا مقدمہ درج کر لیا گیا، واضح رہے کہ سید علی رضا زیدی کو دو روز قبل لیاقت پور سے اُن کے گھر کے باہر سے جبری طور پر لاپتہ کیا گیا تھا، پولیس نے ابتدائی طور پر ایف آئی آر درج کرکے اور موبائل فون قبضے میں لے کر ابتدائی تحقیقات شروع کردی ہے۔

ایس ایچ او تھانہ سٹی چوہدری محمد عمران کا کہنا ہے کہ علی رضا زیدی کے خلاف کسی کو کوئی شکایت نہیں ہے، ظاہری طور پر یہ اغواء کا واقعہ لگتا ہے، پولیس نے ابتدائی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، بہت جلد ہم اُن تک پہنچ جائیں گے، دوسری جانب علی رضا زیدی کے لواحقین پریشانی کے عالم میں ہیں، علی زیدی کا آبائی علاقہ جن پور ہے لیکن روزگار کے سلسلے میں لیاقت پور میں کرائے کے مکان میں رہائش پذیر تھے۔


خبر کا کوڈ: 928754

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/928754/لیاقت-پور-جبری-طور-پر-لاپتہ-ہونیوالے-علی-رضا-زیدی-کے-بھائی-کی-مدعیت-میں-اغواء-کا-مقدمہ-درج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org